تفسیر القرآن الکریم

سورة النازعات
إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَخْشَاهَا[45]
توُ تو صرف اسے ڈرانے والا ہے جو اس سے ڈرتا ہے۔[45]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 45) اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَّخْشٰىهَا: یعنی آپ کا کام اس کا وقت بتانا نہیں ہے بلکہ اس سے ڈرانا ہے اور اگرچہ آپ کا فریضہ تمام دنیا کو اس سے ڈرانا ہے مگر اس کا فائدہ صرف اس کو ہوگا جس کے دل میں اس کا خوف ہے اور وہ آپ کی تبلیغ سن کر تیاری کرے گا۔ جس کے دل میں قیامت پر ایمان اور اس کا خوف ہی نہیں اسے آپ کے ڈرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وہ اس کا وقت ہی پوچھتا رہ جائے گا۔