إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَخْشَاهَا[45]
آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاہ کرنے والے ہیں (1)[45]
تفسیر احسن البیان
45۔ 1 یعنی آپ کا کام صرف انذاز (ڈرانا) ہے، نہ کہ غیب کی خبریں دینا، جن میں قیامت کا علم بھی ہے جو اللہ نے کسی کو بھی نہیں دیا۔