تفسیر القرآن الکریم

سورة النازعات
إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا[44]
تیرے رب ہی کی طرف اس (کے علم) کی انتہا ہے ۔[44]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 44) اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَا: مُنْتَهٰىهَا اس کی انتہا، جہاں جا کر بات ختم ہوتی ہے وہ رب تعالیٰ ہے، یعنی جس کسی سے قیامت کے متعلق پوچھو وہ بے خبر ہوگا، کسی دوسرے سے پوچھنے کو کہے گا تو وہ بھی بے خبر ہوگا، پوچھتے پوچھتے آخر میں جہاں بات ختم ہوگی اور جو بتا سکتا ہے وہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ ہے، درمیان میں سب بے خبر ہیں۔ (موضح القرآن)