تفسیر القرآن الکریم

سورة النازعات
فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَى[34]
پھر جب وہ ہر چیز پر چھاجانے والی سب سے بڑی مصیبت آجائے گی ۔[34]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 34) فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى: الطَّآمَّةُ اس مصیبت کو کہتے ہیں جو ہر چیز پر چھا جائے، مراد قیامت ہے۔ مزید ہولناکی بیان کرنے کے لیے فرمایا الْكُبْرٰى کہ جو سب سے بڑی(مصیبت) ہے۔