تفسیر القرآن الکریم

سورة النبأ
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا[24]
نہ اس میں کوئی ٹھنڈ چکھیں گے اور نہ کوئی پینے کی چیز۔[24]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 24تا26) لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا بَرْدًا …: حَمِيْمًا اور غَسَّاقًا کی تشریح کے لیے دیکھیے سورۂ ص (۵۷) کی تفسیر۔ بَرْدًا سے مراد خوش گوار ٹھنڈک ہے۔ جہنم میں ایک طبقہ زمہریر بھی ہے جہاں بے انتہا سردی ہے، اسے مزے کی ٹھنڈک نہیں کہہ سکتے۔ (وحیدی)