تفسیر احسن البیان

سورة الشمس
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا[8]
پھر سمجھ دی اسکو بدکاری سے اور بچ کر چلنے کی۔ (1)[8]
تفسیر احسن البیان
8۔ 1 الہام کا مطلب یا تو یہ ہے کہ انہیں اچھی طرح سمجھایا اور انہیں انبیاء اور آسمانی کتابوں کے ذریعے سے خیر وشر کی پہچان کروا دی، یا مطلب یہ ہے کہ ان کی عقل اور فطرت میں خیر اور شر، نیکی اور بدکاری کا شور ودیعت کردیا، تاکہ وہ نیکی کو اپنائیں اور بدی سے اجتناب کریں۔