تفسیر احسن البیان

سورة ص
وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً كُلٌّ لَهُ أَوَّابٌ[19]
اور پرندوں کو بھی جمع ہو کر سب کے سب اس کے زیر فرمان رہتے (1)[19]
تفسیر احسن البیان
19۔ 1 یعنی اشراق کے وقت اور آخر دن کو پہاڑ بھی داؤد ؑ کے ساتھ مصروف تسبیح ہوتے اور اڑتے جانور بھی زبور کی قرأت سن کر ہوا ہی میں جمع ہوجاتے اور ان کے ساتھ اللہ کی تسبیح کرتے۔