تفسیر احسن البیان

سورة ص
وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَاهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ[20]
اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کردیا تھا (1) اور اسے حکومت دی تھی (2) اور بات کا فیصلہ کرنا (3)[20]
تفسیر احسن البیان
20۔ 1 ہر طرح کی مادی اور روحانی اسباب کے ذریعے سے۔ 20۔ 2 یعنی، نبوت، اصبات رائے، قول سداد اور نیک کام۔ 20۔ 3 یعنی مقدمات کے فیصلے کرنے کی صلاحیت، بصیرت اور استدلال وبیان کی قوت۔