تفسیر احسن البیان

سورة العنكبوت
وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَى قَالُوا إِنَّا مُهْلِكُو أَهْلِ هَذِهِ الْقَرْيَةِ إِنَّ أَهْلَهَا كَانُوا ظَالِمِينَ[31]
اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے حضرت ابراہیم ؑ کے پاس بشارت لے کر پہنچے کہنے لگے کہ اس بستی والوں کو ہم ہلاک کرنے والے ہیں 1 یقیناً یہاں کے رہنے والے گنہگار ہیں۔[31]
تفسیر احسن البیان
31-1یعنی حضرت لوط ؑ کی دعا قبول فرمائی گئی اور اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو ہلاک کرنے کے لئے بھیج دیا۔ وہ فرشتے پہلے حضرت ابراہیم ؑ کے پاس گئے اور انھیں اسحاق ؑ و یعقوب ؑ کی خوشخبری دی اور ساتھ ہی بتلایا کہ ہم لوط ؑ کی بستی ہلاک کرنے آئے ہیں۔