قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطًا قَالُوا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَنْ فِيهَا لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ[32]
(حضرت ابراہیم علیہ السلام) نے کہا اس میں تو لوط ؑ ہیں، فرشتوں نے کہا یہاں جو ہیں انھیں بخوبی جانتے ہیں 1 لوط ؑ کو اور اس کے خاندان کو سوائے اس کی بیوی کے ہم بچالیں گے، البتہ وہ عورت پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے 2[32]
32-1یعنی ہمیں علم ہے کہ ظالم اور مومن کون ہیں اور اشرار کون؟ 32-2یعنی ان پیچھے رہ جانے والوں میں سے، جن کو عذاب کے ذریعے سے ہلاک کیا جانا ہے وہ چونکہ مومنہ نہیں تھی بلکہ اپنی قوم کی طرف دار تھی۔ اس لئے اسے بھی ہلاک کردیا گیا۔