تفسیر احسن البیان

سورة المؤمنون
قَالَ عَمَّا قَلِيلٍ لَيُصْبِحُنَّ نَادِمِينَ[40]
جواب ملا کہ یہ تو بہت ہی جلد اپنے کیے پر پچھتانے لگیں گے 1[40]
تفسیر احسن البیان
40-1عما میں ما زائد ہے جو مجرور کے درمیان، قلت زمان کی تاکید کے لیے آیا ہے جیسے (فبما رحمتہ من اللہ) میں ما زائد ہے یعنی بہت جلد عذاب آنا ہے جس پر یہ پچھتائیں گے۔ لیکن اس وقت یہ پچھتاوا ان کے کچھ کام نہ آئے گا۔ یعنی بہت جلد عذاب آنے والا ہے، جس پر یہ پچھتائیں گے۔ لیکن اس وقت یہ پچھتانا ان کے کچھ کام نہ آئے گا۔