تفسیر احسن البیان

سورة طه
قَالَ قَدْ أُوتِيتَ سُؤْلَكَ يَا مُوسَى[36]
جناب باری تعالیٰ نے فرمایا موسیٰ تیرے تمام سوالات پورے کردیے گئے (1)[36]
تفسیر احسن البیان
36۔ 1 اس سے معلوم ہوتا ہے کہ، اللہ تعالیٰ نے زبان کی لکنت کو بھی دور فرما دیا ہوگا۔ اس لئے یہ کہنا صحیح نہیں کہ موسیٰ ؑ نے چونکہ پوری لکنت دور کرنے کی دعا نہیں کی تھی، اس لئے کچھ باقی رہ گئی تھی۔ باقی رہا فرعون کا یہ کہنا (وَّلَایَکَادُ یُبِیْنُ) ' یہ تو صاف بول بھی نہیں سکتا ' یہ ان کی تحقیق گزشتہ کیفیت کے اعتبار سے ہے۔