قرآن پاک لفظ إِنَّ کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر لفظ آیت ترجمہ
451
إِنَّ
إِنَّ إِلَهَكُمْ لَوَاحِدٌ [37-الصافات:4]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہ تمہارا معبود ایک ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہ بے شک تمھارا معبود یقینا ایک ہے۔
452
إِنَّ
إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ [37-الصافات:60]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر تو (ﻇاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
بےشک یہ بڑی کامیابی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یقینا یہی تو بہت بڑی کامیابی ہے۔
453
إِنَّ
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِنْ حَمِيمٍ [37-الصافات:67]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر اس (کھانے) کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کر دیا جائے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر بلا شبہ ان کے لیے اس پریقینا سخت گرم پانی کی آمیزش ہے۔
454
إِنَّ
ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ [37-الصافات:68]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر ان کو دوزخ کی طرف لوٹایا جائے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر بلاشبہ ان کی واپسی یقینا اسی بھڑکتی ہوئی آگ کی طرف ہو گی۔
455
إِنَّ
إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ [37-الصافات:106]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
بلاشبہ یہ صریح آزمائش تھی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک یہی تو یقینا کھلی آزمائش ہے۔
456
إِنَّ
أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَهًا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ [38-ص:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا اس نےاتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کر دیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا اس نے اتنے معبودوں کی جگہ ایک ہی معبود بنا دیا۔ یہ تو بڑی عجیب بات ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیا اس نے تمام معبودوں کو ایک ہی معبود بنا ڈالا؟ بلاشبہ یہ یقینا بہت عجیب بات ہے۔
457
إِنَّ
وَانْطَلَقَ الْمَلَأُ مِنْهُمْ أَنِ امْشُوا وَاصْبِرُوا عَلَى آلِهَتِكُمْ إِنَّ هَذَا لَشَيْءٌ يُرَادُ [38-ص:6]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان کے سردار یہ کہتے ہوئے چلے کہ چلو جی اور اپنے معبودوں پر جمے رہو، یقیناً اس بات میں تو کوئی غرض ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو ان میں جو معزز تھے وہ چل کھڑے ہوئے (اور بولے) کہ چلو اور اپنے معبودوں (کی پوجا) پر قائم رہو۔ بےشک یہ ایسی بات ہے جس سے (تم پر شرف وفضلیت) مقصود ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ان کے سرکردہ لوگ چل کھڑے ہوئے کہ چلو اور اپنے معبودوں پر ڈٹے رہو، یقیناً یہ تو ایسی بات ہے جس کا ارادہ کیا جاتا ہے۔
458
إِنَّ
إِنَّ هَذَا أَخِي لَهُ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ نَعْجَةً وَلِيَ نَعْجَةٌ وَاحِدَةٌ فَقَالَ أَكْفِلْنِيهَا وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ [38-ص:23]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(سنیے) یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس نناوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے لیکن یہ مجھ سے کہہ رہا ہے کہ اپنی یہ ایک بھی مجھ ہی کو دے دے اور مجھ پر بات میں بڑی سختی برتتا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(کیفیت یہ ہے کہ) یہ میرا بھائی ہے اس کے (ہاں) ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے (پاس) ایک دُنبی ہے۔ یہ کہتا ہے کہ یہ بھی میرے حوالے کردے اور گفتگو میں مجھ پر زبردستی کرتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک یہ میرا بھائی ہے، اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دنبی ہے، تو اس نے کہا کہ یہ میرے سپرد کر دے اور اس نے بات کرنے میں مجھ پر بہت سختی کی۔
459
إِنَّ
يَا دَاوُودُ إِنَّا جَعَلْنَاكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ فَاحْكُمْ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الْهَوَى فَيُضِلَّكَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ إِنَّ الَّذِينَ يَضِلُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا نَسُوا يَوْمَ الْحِسَابِ [38-ص:26]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اے داؤد! ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنا دیا تم لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلے کرو اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی نہ کرو ورنہ وه تمہیں اللہ کی راه سے بھٹکا دے گی، یقیناً جو لوگ اللہ کی راه سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اس لئے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اے داؤد ہم نے تم کو زمین میں بادشاہ بنایا ہے تو لوگوں میں انصاف کے فیصلے کیا کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں خدا کے رستے سے بھٹکا دے گی۔ جو لوگ خدا کے رستے سے بھٹکتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب (تیار) ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اے داؤد! بے شک ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے، سو تو لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر اور خواہش کی پیروی نہ کر، ورنہ وہ تجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی۔ یقینا وہ لوگ جو اللہ کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں، ان کے لیے سخت عذاب ہے، اس لیے کہ وہ حساب کے دن کو بھول گئے۔
460
إِنَّ
إِنَّ هَذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُ مِنْ نَفَادٍ [38-ص:54]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک روزیاں (خاص) ہمارا عطیہ ہیں جن کا کبھی خاتمہ ہی نہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلاشبہ یقینا یہ ہمارا رزق ہے، جس کے لیے کسی صورت ختم ہونا نہیں ہے۔