نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
241 | قَالَ |
قَالَ أَرَاغِبٌ أَنْتَ عَنْ آلِهَتِي يَا إِبْرَاهِيمُ لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ لَأَرْجُمَنَّكَ وَاهْجُرْنِي مَلِيًّا [19-مريم:46]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اس نے جواب دیا کہ اے ابراہیم! کیا تو ہمارے معبودوں سے روگردانی کر رہا ہے۔ سن اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے پتھروں سے مار ڈالوں گا، جا ایک مدت دراز تک مجھ سے الگ ره
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اس نے کہا ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے برگشتہ ہے؟ اگر تو باز نہ آئے گا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا اور تو ہمیشہ کے لئے مجھ سے دور ہوجا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا کیا بے رغبتی کرنے والا ہے تو میرے معبودوں سے اے ابراہیم!؟ یقینا اگر تو باز نہ آیا تو میں ضرور ہی تجھے سنگسار کر دوں گا اور مجھے چھوڑ جا، اس حال میں کہ تو صحیح سالم ہے۔ |
|
242 | قَالَ |
قَالَ سَلَامٌ عَلَيْكَ سَأَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّي إِنَّهُ كَانَ بِي حَفِيًّا [19-مريم:47]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کہا اچھا تم پر سلام ہو، میں تو اپنے پروردگار سے تمہاری بخشش کی دعا کرتا رہوں گا، وه مجھ پر حد درجہ مہربان ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ابراہیم نے سلام علیک کہا (اور کہا کہ) میں آپ کے لئے اپنے پروردگار سے بخشش مانگوں گا۔ بےشک وہ مجھ پر نہایت مہربان ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا تجھ پر سلام ہو، میں اپنے رب سے تیرے لیے ضرور بخشش کی دعا کروں گا، بے شک وہ ہمیشہ سے مجھ پر بہت مہربان ہے۔ |
|
243 | قَالَ |
وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَيُّ الْفَرِيقَيْنِ خَيْرٌ مَقَامًا وَأَحْسَنُ نَدِيًّا [19-مريم:73]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جب ان کے سامنے ہماری روشن آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو کافر مسلمانوں سے کہتے ہیں بتاؤ ہم تم دونوں جماعتوں میں سے کس کا مرتبہ زیاده ہے؟ اور کس کی مجلس شاندار ہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب ان لوگوں کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو جو کافر ہیں وہ مومنوں سے کہتے ہیں کہ دونوں فریق میں سے مکان کس کے اچھے اور مجلسیں کس کی بہتر ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب ان پر ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں تو وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا ان لوگوں سے کہتے ہیں جو ایمان لائے کہ دونوں گروہوں میں سے کون مقام میں بہتر اور مجلس کے اعتبار سے زیادہ اچھا ہے۔ |
|
244 | قَالَ |
قَالَ هِيَ عَصَايَ أَتَوَكَّأُ عَلَيْهَا وَأَهُشُّ بِهَا عَلَى غَنَمِي وَلِيَ فِيهَا مَآرِبُ أُخْرَى [20-طه:18]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جواب دیا کہ یہ میری ﻻٹھی ہے، جس پر میں ٹیک لگاتا ہوں اور جس سے میں اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑ لیا کرتا ہوں اور بھی اس میں مجھے بہت سے فائدے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
انہوں نے کہا یہ میری لاٹھی ہے۔ اس پر میں سہارا لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لئے اور بھی کئی فائدے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا یہ میری لاٹھی ہے، میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور اس کے ساتھ اپنی بکریوں پر پتے جھاڑتا ہوںاور میرے لیے اس میں کئی اور ضرورتیں ہیں۔ |
|
245 | قَالَ |
قَالَ أَلْقِهَا يَا مُوسَى [20-طه:19]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
فرمایا اے موسیٰ! اسے ہاتھ سے نیچے ڈال دے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
فرمایا کہ موسیٰ اسے ڈال دو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
فرمایا اسے پھینک دے اے موسیٰ! |
|
246 | قَالَ |
قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا الْأُولَى [20-طه:21]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
فرمایا بے خوف ہو کر اسے پکڑ لے، ہم اسے اسی پہلی سی صورت میں دوباره ﻻ دیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
خدا نے فرمایا کہ اسے پکڑ لو اور ڈرنا مت۔ ہم اس کو ابھی اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
فرمایا اسے پکڑ اور ڈر نہیں، عنقریب ہم اسے اس کی پہلی حالت میں لوٹا دیں گے۔ |
|
247 | قَالَ |
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي [20-طه:25]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ میرے لئے کھول دے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہا میرے پروردگار (اس کام کے لئے) میرا سینہ کھول دے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا اے میرے رب! میرے لیے میرا سینہ کھول دے۔ |
|
248 | قَالَ |
قَالَ قَدْ أُوتِيتَ سُؤْلَكَ يَا مُوسَى [20-طه:36]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جناب باری تعالیٰ نے فرمایا موسیٰ تیرے تمام سواﻻت پورے کر دیئے گئے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
فرمایا موسیٰ تمہاری دعا قبول کی گئی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
فرمایا بے شک تجھے تیرا سوال عطا کر دیا گیا اے موسیٰ! |
|
249 | قَالَ |
قَالَ لَا تَخَافَا إِنَّنِي مَعَكُمَا أَسْمَعُ وَأَرَى [20-طه:46]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جواب ملا کہ تم مطلقاً خوف نہ کرو میں تمہارے ساتھ ہوں اور سنتا دیکھتا رہوں گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
خدا نے فرمایا کہ ڈرو مت میں تمہارے ساتھ ہوں (اور) سنتا اور دیکھتا ہوں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
فرمایا ڈرو نہیں، بے شک میں تم دونوں کے ساتھ ہوں، میں سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں۔ |
|
250 | قَالَ |
قَالَ فَمَنْ رَبُّكُمَا يَا مُوسَى [20-طه:49]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
فرعون نے پوچھا کہ اے موسیٰ تم دونوں کا رب کون ہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(غرض موسیٰ اور ہارون فرعون کے پاس گئے) اس نے کہا کہ موسیٰ تمہارا پروردگار کون ہے؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا تو تم دونوں کا رب کون ہے اے موسیٰ!؟ |