نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
131 | كَانُوا |
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِنْ كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ [26-الشعراء:40]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم ان ہی کی پیروی کریں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
شاید ہم ان جادوگروں کے پیروکار بن جائیں، اگر وہی غالب رہیں۔ |
|
132 | كَانُوا |
قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ [26-الشعراء:112]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
آپ نے فرمایا! مجھے کیا خبر کہ وه پہلے کیا کرتے رہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا اور مجھے کیا علم کہ وہ کیا کرتے رہے ہیں۔ |
|
133 | كَانُوا |
فَقَرَأَهُ عَلَيْهِمْ مَا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ [26-الشعراء:199]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس وه ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتا تو یہ اسے باور کرنے والے نہ ہوتے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور وہ اسے ان (لوگوں کو) پڑھ کر سناتا تو یہ اسے (کبھی) نہ مانتے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس وہ اسے ان پر پڑھتا تو بھی وہ اس پر ایمان لانے والے نہ ہوتے۔ |
|
134 | كَانُوا |
ثُمَّ جَاءَهُمْ مَا كَانُوا يُوعَدُونَ [26-الشعراء:206]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر انہیں وه عذاب آ لگا جن سے یہ دھمکائے جاتے تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر ان پر وہ (عذاب) آ واقع ہو جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر ان کے پاس وہ چیز آجا ئے جس کا وہ وعدہ دیے جاتے تھے۔ |
|
135 | كَانُوا |
مَا أَغْنَى عَنْهُمْ مَا كَانُوا يُمَتَّعُونَ [26-الشعراء:207]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائده نہ پہنچا سکے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو جو فائدے یہ اٹھاتے رہے ان کے کس کام آئیں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو وہ فائدہ جو وہ دیے جاتے تھے، ان کے کس کام آئے گا؟ |
|
136 | كَانُوا |
وَأَدْخِلْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ فِي تِسْعِ آيَاتٍ إِلَى فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ [27-النمل:12]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال، وه سفید چمکیلا ہو کر نکلے گا بغیر کسی عیب کے، تو نو نشانیاں لے کر فرعون اور اس کی قوم کی طرف جا، یقیناً وه بدکاروں کا گروه ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو سفید نکلے گا۔ (ان دو معجزوں کے ساتھ جو) نو معجزوں میں (داخل ہیں) فرعون اور اس کی قوم کے پاس جاؤ کہ وہ بےحکم لوگ ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال، کسی عیب کے بغیر (چمکتا ہوا) سفید نکلے گا، نو نشانیوں میں، فرعون اور اس کی قوم کی طرف۔ بلاشبہ وہ نافرمان لوگ تھے۔ |
|
137 | كَانُوا |
وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِآيَاتِنَا لَا يُوقِنُونَ [27-النمل:82]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جب ان کے اوپر عذاب کا وعده ﺛابت ہو جائے گا، ہم زمین سے ان کے لیے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرتا ہوگا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب اُن کے بارے میں (عذاب) کا وعدہ پورا ہوگا تو ہم اُن کے لئے زمین میں سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بیان کر دے گا۔ اس لئے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہیں لاتے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب ان پر بات واقع ہو جائے گی تو ہم ان کے لیے زمین سے ایک جانور نکالیں گے، جو ان سے کلام کرے گا کہ فلاں فلاں لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں رکھتے تھے۔ |
|
138 | كَانُوا |
وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَنُرِيَ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا مِنْهُمْ مَا كَانُوا يَحْذَرُونَ [28-القصص:6]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور یہ بھی کہ ہم انہیں زمین میں قدرت واختیار دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وه دکھائیں جس سے وه ڈر رہے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ملک میں ان کو قدرت دیں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو وہ چیزیں دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور انھیں زمین میں اقتدار دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو ان سے وہ چیز دکھلائیں جس سے وہ ڈرتے تھے۔ |
|
139 | كَانُوا |
فَالْتَقَطَهُ آلُ فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا وَحَزَنًا إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ [28-القصص:8]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
آخر فرعون کے لوگوں نے اس بچے کو اٹھا لیا کہ آخرکار یہی بچہ ان کا دشمن ہوا اور ان کے رنج کا باعﺚ بنا، کچھ شک نہیں کہ فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر تھے ہی خطاکار
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو فرعون کے لوگوں نے اس کو اُٹھا لیا اس لئے کہ (نتیجہ یہ ہونا تھا کہ) وہ اُن کا دشمن اور (ان کے لئے موجب) غم ہو۔ بیشک فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر چوک گئے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو فرعون کے گھر والوں نے اسے اٹھالیا، تاکہ آخر ان کے لیے دشمن ہو اور غم کا باعث ہو۔ بے شک فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر خطا کار تھے۔ |
|
140 | كَانُوا |
اسْلُكْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ وَاضْمُمْ إِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ فَذَانِكَ بُرْهَانَانِ مِنْ رَبِّكَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ [28-القصص:32]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اپنے ہاتھ کو اپنے گریبان میں ڈال وه بغیر کسی قسم کے روگ کے چمکتا ہوا نکلے گا بالکل سفید اور خوف سے (بچنے کے لیے) اپنے بازو اپنی طرف ملا لے، پس یہ دونوں معجزے تیرے لیے تیرے رب کی طرف سے ہیں فرعون اور اس کی جماعت کی طرف، یقیناً وه سب کے سب بےحکم اور نافرمان لوگ ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو تو بغیر کسی عیب کے سفید نکل آئے گا اور خوف دور ہونے (کی وجہ) سے اپنے بازو کو اپنی طرف سیکڑلو۔ یہ دو دلیلیں تمہارے پروردگار کی طرف سے ہیں (ان کے ساتھ) فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس جاؤ کہ وہ نافرمان لوگ ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں داخل کر، وہ کسی عیب کے بغیر سفید (چمکدار) نکلے گا اور خوف سے (بچنے کے لیے) اپنا بازو اپنی جانب ملالے، سو یہ دونوں تیرے رب کی جانب سے فرعون اوراس کے سرداروں کی طرف دو دلیلیں ہیں۔ بلاشبہ وہ ہمیشہ سے نافرمان لوگ ہیں۔ |