نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
101 | وَإِذَا |
وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا قُلْ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ وَاللَّهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ [62-الجمعة:11]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جب کوئی سودا بکتا دیکھیں یا کوئی تماشا نظر آجائے تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کے پاس جو ہے وه کھیل اور تجارت سے بہتر ہے۔ اور اللہ تعالیٰ بہترین روزی رساں ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب یہ لوگ سودا بکتا یا تماشا ہوتا دیکھتے ہیں تو ادھر بھاگ جاتے ہیں اور تمہیں (کھڑے کا) کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ کہہ دو کہ جو چیز خدا کے ہاں ہے وہ تماشے اور سودے سے کہیں بہتر ہے اور خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب وہ کوئی تجارت یا تماشا دیکھتے ہیں تو اٹھ کر اس طرف چلے جاتے ہیں اور تجھے کھڑا چھوڑ جاتے ہیں، کہہ دے جو اللہ کے پاس ہے وہ تماشے سے اور تجارت سے بہتر ہے اور اللہ سب رزق دینے والوں سے بہتر ہے۔ |
|
102 | وَإِذَا |
وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ وَإِنْ يَقُولُوا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ كَأَنَّهُمْ خُشُبٌ مُسَنَّدَةٌ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ [63-المنافقون:4]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جب آپ انہیں دیکھ لیں تو ان کے جسم آپ کو خوشنما معلوم ہوں، یہ جب باتیں کرنے لگیں تو آپ ان کی باتوں پر (اپنا) کان لگائیں، گویا کہ یہ لکڑیاں ہیں دیوار کے سہارے سے لگائی ہوئیں، ہر (سخت) آواز کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں۔ یہی حقیقی دشمن ہیں ان سے بچو اللہ انہیں غارت کرے کہاں سے پھرے جاتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں (کیا ہی) اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ اور جب وہ گفتگو کرتے ہیں تو تم ان کی تقریر کو توجہ سے سنتے ہو (مگر فہم وادراک سے خالی) گویا لکڑیاں ہیں جو دیواروں سے لگائی گئی ہیں۔ (بزدل ایسے کہ) ہر زور کی آواز کو سمجھیں (کہ) ان پر بلا آئی۔ یہ (تمہارے) دشمن ہیں ان سے بےخوف نہ رہنا۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب تو انھیں دیکھے تجھے ان کے جسم اچھے لگیں گے اور اگر وہ بات کریں تو تو ان کی بات پر کان لگائے گا، گویا وہ ٹیک لگائی ہوئی لکڑیاں ہیں، ہر بلند آواز کو اپنے خلاف گمان کرتے ہیں۔ یہی اصل دشمن ہیں، پس ان سے ہوشیار رہ۔ اللہ انھیں ہلاک کرے، کہاں بہکائے جا رہے ہیں۔ |
|
103 | وَإِذَا |
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ لَوَّوْا رُءُوسَهُمْ وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُمْ مُسْتَكْبِرُونَ [63-المنافقون:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ تمہارے لیے اللہ کے رسول استغفار کریں تو اپنے سر مٹکاتے ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ وه تکبر کرتے ہوئے رک جاتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب ان سے کہا جائے کہ آؤ رسول خدا تمہارے لئے مغفرت مانگیں تو سر ہلا دیتے ہیں اور تم ان کو دیکھو کہ تکبر کرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب ان سے کہا جائے آؤ اللہ کا رسول تمھارے لیے بخشش کی دعا کرے تو وہ اپنے سر پھیر لیتے ہیں اور تو انھیں دیکھے گا کہ وہ منہ پھیر لیں گے، اس حال میں کہ وہ تکبر کرنے والے ہیں۔ |
|
104 | وَإِذَا |
وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا [70-المعارج:21]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب اسے بھلائی ملتی ہے تو بہت روکنے والا ہے۔ |
|
105 | وَإِذَا |
وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا [76-الإنسان:20]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو وہاں جہاں کہیں بھی نظر ڈالے گا سراسر نعمتیں اور عظیم الشان سلطنت ہی دیکھے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور بہشت میں (جہاں) آنکھ اٹھاؤ گے کثرت سے نعمت اور عظیم (الشان) سلطنت دیکھو گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب تو وہاں دیکھے گا تو نعمت ہی نعمت اور بہت بڑی بادشاہی دیکھے گا۔ |
|
106 | وَإِذَا |
نَحْنُ خَلَقْنَاهُمْ وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَا أَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلًا [76-الإنسان:28]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہم نے انہیں پیدا کیا اور ہم نے ہی ان کے جوڑ اور بندھن مضبوط کیے اور ہم جب چاہیں ان کے عوض ان جیسے اوروں کو بدل ﻻئیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہم نے ان کو پیدا کیا اور ان کے مقابل کو مضبوط بنایا۔ اور اگر ہم چاہیں تو ان کے بدلے ان ہی کی طرح اور لوگ لے آئیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ہم نے ہی انھیں پیدا کیا اور ہم نے ان ( کے اعضا ) کا بندھن مضبوط باندھا اور ہم جب چاہیں گے بدل کر ان جیسے اور لوگ لے آئیں گے، بدل کر لانا۔ |
|
107 | وَإِذَا |
وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ [77-المرسلات:9]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب آسمان پھٹ جائے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب آسمان کھولا جائے گا۔ |
|
108 | وَإِذَا |
وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ [77-المرسلات:10]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب پہاڑ اڑا دیے جائیں گے۔ |
|
109 | وَإِذَا |
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ [77-المرسلات:11]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب (وہ وقت آجائے گا) جو رسولوں کے ساتھ مقرر کیا گیا۔ |
|
110 | وَإِذَا |
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ [77-المرسلات:48]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جھک جاؤ تو وہ نہیں جھکتے۔ |