سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے بکری کا ایک پایہ بھی تحفہ اور ہدیہ میں دیا جائے تو میں اسے قبول کرلوں گا اور اگر مجھے اس کی طرف دعوت دی جائے تو میں ضرور حاضر ہوں گا۔“[شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي تَوَاضُعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 336]
تخریج الحدیث: «صحيح» : «(سنن ترمذي: 1338، وقال: حسن صحيح)، صحيح ابن حبان (الموارد: 1065) من حديث سعيد بن ابي عروبه به.» اس روایت کی سند میں اگرچہ قتادہ مدلس ہیں، لیکن صحیح بخاری (2568، 5178) وغیرہ میں اس کے شواہد ہیں جن کے ساتھ یہ بھی صحیح ہے۔