سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو آپ نہ خچر پر سوار تھے نہ ترکی گھوڑے پر (بلکہ آپ پیدل تشریف لائے)۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي تَوَاضُعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 337]
تخریج الحدیث: «حسن» : «(سنن ترمذي: 3851، وقال: حسن صحيح)» اس روایت کی سند اگرچہ سفیان ثوری کے عن کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن صحیح بخاری (6723) اور صحیح مسلم (1616) وغیرہما میں اس کے معنوی شواہد ہیں۔