1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيفه همام بن منبه
متفرق
متفرق
137. دو قسم کی تجارت اور دو قسم کا لباس منع ہے
حدیث نمبر: 137
قَالَ: قَالَ:" وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَنْ بَيْعَتَيْنِ وَلِبْسَتَيْنِ، أَنْ يَحْتَبِيَ أَحَدُكُمْ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ لَيْسَ عَلَى فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْءٌ، وَأَنْ يَشْتَمِلَ فِي إِزَارِهِ إِذَا مَا صَلَّى إِلا أَنْ يُخَالِفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ عَلَى عَاتِقِهِ".
" وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ اللَّمْسِ وَالإِلْقَاءِ وَالنَّجْشِ".
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خرید و فروخت کے دو طریقوں اور لباس پہننے کی دو صورتوں سے منع فرمایا: (لباس کی ممنوعہ صورتیں یہ ہیں) تم میں سے کوئی شخص اس حال میں ایک کپڑے میں حبوہ کرے (۱) کہ اس کی شرم گاہ پر کپڑے نہ ہو۔ (۲) جب وہ (ایک چادر میں) نماز پڑھے تو اسے اس انداز سے لپیٹے کہ اس چادر کے دونوں کنارے اس کی گردن پر مخالف اطراف سے بندھے ہوں۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خرید و فروخت کا سامان چھو کر، یا کنکری پھینک کر سودا کرنے اور بیع بخش (دلالی کی بیع) سے منع کیا۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 137]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الصلوٰة، باب ما يستر من العورة، رقم: 367، 368 وكتاب مواقيت الصلوٰة، رقم: 584، وكتاب البيوع، رقم: 2144، 2145 - صحيح مسلم، كتاب البيوع، باب إبطال بيع الملامسة والمنابذة، رقم: 1511/112، 1512/3 - مسند أحمد: 109/16، رقم: 141/8234، حدثنا عبدالرزاق همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: .... .»