1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
مکہ و مدینہ کے فضائل ومسائل
9. اے اللہ! مدینے میں برکت ڈال دے
حدیث نمبر: 646
447- وبه: قال كان الناس إذا رأوا أول الثمر جاؤوا به إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإذا أخذه رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”اللهم بارك لنا فى ثمرنا، وبارك لنا فى مدينتنا، وبارك لنا فى صاعنا، وبارك لنا فى مدنا، اللهم إن إبراهيم عبدك وخليلك ونبيك، وإني عبدك ونبيك، وإنه دعاك لمكة وإني أدعوك للمدينة بمثل ما دعاك به لمكة ومثله معه“ قال: ثم يدعو أصغر وليد يراه فيعطيه ذلك الثمر. كمل حديث سهيل وهو تسعة أحاديث.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ لوگ جب پہلا پھل دیکھتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آتے پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے لیتے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثَمَرِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا، اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَبْدُكَ وَخَلِيلُكَ وَنَبِيُّكَ، وَإِنِّي عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ، وَإِنَّهُ دَعَاكَ لِمَكَّةَ، وَإِنِّي أَدْعُوكَ لِلْمَدِينَةِ بِمِثْلِ مَا دَعَاكَ بِهِ لِمَكَّةَ، وَمِثْلَهُ مَعَهُ» اے اللہ! ہمارے لئے پھلوں میں برکت ڈال، اور ہمارے لئے ہمارے مدینے میں برکت ڈال، اور ہمارے صاع میں برکت ڈال اور ہمارے مد میں برکت ڈال۔ اے اللہ! تیرے بندے، خلیل اور نبی ابراہیم علیہ السلام نے مکے کے لئے دعا کی اور میں تیرا بندہ اور نبی مدینے کے لئے اسی طرح دعا کرتا ہوں جیسے انہوں نے مکے کے لئے اور اس جیسی دعا کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے چھوٹا بچہ بلاتے اور اسے یہ پھل دے دیتے تھے۔، سہیل (بن ابی صالح) کی (بیان کردہ) حدیثیں مکمل ہوئیں اور وہ نو (۹) حدیثیں ہیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 646]
تخریج الحدیث: «447- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 885/2 ح 1702، ك 45 ب 1 ح 2) التمهيد 266/21، 267، الاستذكار: 1631، و أخرجه مسلم (1373) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 646 کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 646  
تخریج الحدیث:
[وأخرجه مسلم 1373، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ مکہ مکرمہ کی طرح مدینہ طیبہ بھی حرام ہے۔
➋ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ کے لئے دعا کی لیکن عراق کے بارے میں دعا نہیں کی کیونکہ وہاں سے شیطان کا سینگ نکلے گا۔ دیکھئے: [الموطأ:120 وصحيح البخاري 2130، ومسلم 1368]
➌ ساری دنیا کے مقابلے میں مکہ اور مدینہ میں رہائش بہتر ہے۔
➍ اگر کوئی فصل تیار ہوتو خلیفہ، نیک آدمی اور بچوں کو پہلا پھل تحفے میں بھیجنا یا دے دینا چا ہئے تاکہ وہ دعا فرمادیں۔
➎ تحفہ وصول کرتے وقت تحفہ پیش کرنے والے کے لئے دعا کرنا مشروع اور مسنون ہے۔
➏ نیز دیکھئے: [الموطأ:120 وصحيح البخاري 2130، ومسلم 1368]
➐ مسلمانوں کے لئے امن وسلامتی کی دعائیں کرتا بہترین عمل ہے۔
➑ شریعت کومدنظر رکھتے ہوئے چھوٹے بچوں کے ساتھ پیار و محبت اور شفقت کا برتاؤ کرنا چاہئے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 447