زید بن ارقم رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی، فاطمہ، حسن اور حسین رضی الله عنہم سے فرمایا: ”میں لڑنے والا ہوں اس سے جس سے تم لڑو اور صلح جوئی کرنے والا ہوں اس سے جس سے تم صلح جوئی کرو“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں اور صبیح مولیٰ ام سلمہ معروف نہیں ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3870]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/المقدمة 11 (145) (تحفة الأشراف: 3662) (ضعیف) (سند میں صبیح لین الحدیث یعنی ضعیف راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (145) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (27) ، المشكاة (6145) //
قال الشيخ زبير على زئي: (3870) إسناده ضعيف / جه 145 صبيح: مقبول (تق:2900) أى مجهول الحال ، لم يوثقه غير ابن حبان