عبداللہ بن خبیب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم ایک بارش والی سخت تاریک رات میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرنے نکلے تاکہ آپ ہمیں نماز پڑھا دیں، چنانچہ میں آپ کو پا گیا، آپ نے فرمایا:
”کہو
(پڑھو)“، تو میں نے کچھ نہ کہا:
”کہو
“ آپ نے پھر فرمایا، مگر میں نے کچھ نہ کہا،
(کیونکہ معلوم نہیں تھا کیا کہوں؟) آپ نے پھر فرمایا:
”کہو
“، میں نے کہا: کیا کہوں؟ آپ نے فرمایا:
«قل هو الله أحد» اور
«المعوذتين» ( «قل أعوذ برب الفلق»، «قل أعوذ برب الناس») صبح و شام تین مرتبہ پڑھ لیا کرو، یہ
(سورتیں) تمہیں ہر شر سے بچائیں گی اور محفوظ رکھیں گی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے،
۲- ابوسعید براد: یہ اسید بن ابی اسید مدنی ہیں۔
[سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3575]