عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بجلی کی گرج اور کڑک سنتے تو فرماتے: «اللهم لا تقتلنا بغضبك ولا تهلكنا بعذابك وعافنا قبل ذلك»”اے اللہ! تو اپنے غضب سے ہمیں نہ مار، اپنے عذاب کے ذریعہ ہمیں ہلاک نہ کر، اور ایسے برے وقت کے آنے سے پہلے ہمیں بخش دے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3450]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة 269 (927) (تحفة الأشراف: 7041)، و مسند احمد (2/100) (ضعیف) (سند میں ابو مطر مجہول راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (1042) ، الكلم الطيب (158 / 111) // ضعيف الجامع الصغير (4421) ، المشكاة (1521) //
قال الشيخ زبير على زئي: (3450) إسناده ضعيف حجاج ضعيف (تقدم:527) وسقط ذكره من عمل اليوم والليلةللنسائي (927)!