الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



سنن ترمذي
كتاب الصلاة
کتاب: نماز کے احکام و مسائل
110. باب مِنْهُ أَيْضًا
110. باب: سلام پھیرنے سے متعلق ایک اور باب۔
حدیث نمبر: 296
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ أَبُو حَفْصٍ التِّنِّيسِيُّ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يُسَلِّمُ فِي الصَّلَاةِ تَسْلِيمَةً وَاحِدَةً تِلْقَاءَ وَجْهِهِ يَمِيلُ إِلَى الشِّقِّ الْأَيْمَنِ شَيْئًا " قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَحَدِيثُ عَائِشَةَ لَا نَعْرِفُهُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ: أَهْلُ الشَّأْمِ يَرْوُونَ عَنْهُ مَنَاكِيرَ وَرِوَايَةُ أَهْلِ الْعِرَاقِ عَنْهُ أَشْبَهُ وَأَصَحُّ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: كَأَنَّ زُهَيْرَ بْنَ مُحَمَّدٍ الَّذِي كَانَ وَقَعَ عِنْدَهُمْ لَيْسَ هُوَ هَذَا الَّذِي يُرْوَى عَنْهُ بِالْعِرَاقِ كَأَنَّهُ رَجُلٌ آخَرُ قَلَبُوا اسْمَهُ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَقَدْ قَالَ بِهِ: بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي التَّسْلِيمِ فِي الصَّلَاةِ، وَأَصَحُّ الرِّوَايَاتِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْلِيمَتَانِ، وَعَلَيْهِ أَكْثَرُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ، وَرَأَى قَوْمٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ تَسْلِيمَةً وَاحِدَةً فِي الْمَكْتُوبَةِ، قَالَ الشافعي: إِنْ شَاءَ سَلَّمَ تَسْلِيمَةً وَاحِدَةً وَإِنْ شَاءَ سَلَّمَ تَسْلِيمَتَيْنِ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اپنے چہرے کے سامنے داہنی طرف تھوڑا سا مائل ہو کر ایک سلام پھیرتے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث ہم صرف اسی سند سے مرفوع جانتے ہیں،
۲- محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: زہیر بن محمد سے اہل شام منکر حدیثیں روایت کرتے ہیں۔ البتہ ان سے مروی اہل عراق کی روایتیں زیادہ قرین صواب اور زیادہ صحیح ہیں،
۳- محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ احمد بن حنبل کا کہنا ہے کہ شاید زہیر بن محمد جو اہل شام کے یہاں گئے تھے، وہ نہیں جن سے عراق میں روایت کی جاتی ہے، کوئی دوسرے آدمی ہیں جن کا نام ان لوگوں نے بدل دیا ہے،
۴- اس باب میں سہل بن سعد رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے،
۵- نماز میں سلام پھیرنے کے سلسلے میں بعض اہل علم نے یہی کہا ہے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی سب سے صحیح روایت دو سلاموں والی ہے ۱؎، صحابہ کرام، تابعین اور ان کے بعد کے لوگوں میں سے اکثر اہل علم اسی کے قائل ہیں۔ البتہ صحابہ کرام اور ان کے علاوہ میں سے کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ فرض نماز میں صرف ایک سلام ہے، شافعی کہتے ہیں: چاہے تو صرف ایک سلام پھیرے اور چاہے تو دو سلام پھیرے۔ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 296]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الإقامة 29 (919)، (تحفة الأشراف: 16895) مسند احمد (6/236) (صحیح)»

وضاحت: ۱؎: اور اسی پر امت کی اکثریت کا تعامل ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (919)

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف / جه 919
عمرو بن أبي سامة شامي وقال البخاري في ترجمة زهير بن محمد : ” روى عنه أهل الشام أحاديث مناكير “ (التاريخ الكبير 427/3) وانظر ضعیف سنن أبي داود (4877)

   جامع الترمذييسلم في الصلاة تسليمة واحدة تلقاء وجهه يميل إلى الشق الأيمن شيئا
   سنن ابن ماجهيسلم تسليمة واحدة تلقاء وجهه

سنن ترمذی کی حدیث نمبر 296 کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 296  
اردو حاشہ:
1؎:
اور اسی پر امت کی اکثریت کا تعامل ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 296   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، ابن ماجہ919  
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سامنے کی جانب ایک سلام پھیرتے تھے۔ [ابن ماجه 919]
محدثین کرام اور ضعیف جمع ضعیف کی مروّجہ حسن لغیرہ کا مسئلہ؟
جلیل القدر محدثین کرام نے ایسی کئی احادیث کو ضعیف وغیر ثابت قرار دیا، جن کی بہت سی سندیں ہیں اور ضعیف جمع ضعیف کے اُصول سے بعض علماء انھیں حسن لغیرہ بھی قرار دیتے ہیں، بلکہ بعض ان میں سے ایسی روایات بھی ہیں جو ہماری تحقیق میں حسن لذاتہ ہیں۔
اس مضمون میں ایسی دس روایات پیش خدمت ہیں جن پر اکابر علمائے محدثین نے جرح کی، جو اس بات کی دلیل ہے کہ وہ ضعیف جمع ضعیف والی مروّجہ حسن لغیرہ کو حجت نہیں سمجھتے تھے:
— نمبر 5 —
عام نمازوں میں صرف ایک سلام پھیرنے والی روایت کئی سندوں سے مروی ہے، جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
1: عن حمید الطویل عن أنس بن مالک رضي اللہ عنہ (المعجم الاوسط للطبرانی بحوالہ الصحیحہ للالبانی: 316 وسندہ ضعیف)
2: عن أیوب عن أنس رضي اللہ عنہ (مصنف ابن ابی شیبہ بحوالہ الصحیحہ 1/ 566 وسندہ ضعیف)
3: عن سلمۃ بن الأکوع رضي اللہ عنہ (ابن ماجہ: 930 وسندہ ضعیف / انوار الصحیفہ ص411)
4: عن عائشۃ رضي اللہ عنھا (ترمذی:296، ابن ماجہ:919 بسندین ضعیفین)
5: عن سھل بن سعد الساعدي رضي اللہ عنہ (ابن ماجہ:918)
اس طرح کی اور روایات بھی ہیں جو شیخ البانی وغیرہ کے اصول سے مروّجہ حسن لغیرہ بن جاتی ہیں۔
لیکن حافظ ابن عبد البر نے فرمایا:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سعد بن ابی وقاص، عائشہ اور انس (رضی اللہ عنہم) کی احادیث سے ایک سلام مروی ہے، لیکن یہ روایتیں معلول ہیں، علمائے حدیث انھیں صحیح قرار نہیں دیتے۔
(الاستذکار 1/ 489 باب التشھد فی الصلوٰۃ)
ابن الجوزی نے کہا:
والجواب أن ھذہ الأحادیث ضعاف
اور جواب یہ ہے کہ یہ حدیثیں ضعیف ہیں۔
(التحقیق ومعہ التنقیح لابن عبد الھادی 1/ 369 تحت ح 622)
نووی نے ایک سلام والی حدیث کے بارے میں کہا:
ضعفہ الجمھور ولایقبل تصحیح الحاکم لہ ……… و لیس فی الاقتصار علٰی تسلیمۃ واحدۃ شئثابت
جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا اور حاکم کا اسے صحیح کہنا قابل ِقبول نہیں ……… ایک سلام پر اکتفاکرنے والی کوئی روایت ثابت نہیں ہے۔
(خلاصۃ الاحکام ج 1 ص 445، 446 فقرہ: 1460، 1463)
عقیلی نے کہا:
ولایصح فی التسلیمۃ شئ
اور ایک سلام کے بارے میں کوئی چیز صحیح نہیں۔
(الضعفاء للعقیلی مخطوطہ برلن ومطبوعہ محققہ 1/ 475 ترجمۃ ثمامۃ بن عبیدۃ، ونسخۃ دارالصمیعی 1/ 195)
اور فرمایا:
والحدیث في تسلیمۃ أسانیدھا لینۃ
اور ایک سلام کے بارے میں حدیث کی سندیں کمزور ہیں۔
(الضعفاء للعقیلی نسخۃ عبدالمعطی 2/ 58، نسخۃ الصمیعی 2/ 412، نسخۃ دارمجد السلام مصر 2/ 336)
ثابت ہوا کہ ابن عبد البر، ابن الجوزی، نووی اور عقیلی چاروں ضعیف جمع ضعیف کو حسن لغیرہ بنا کر حجت نہیں سمجھتے تھے۔
نیز دیکھئے المحلی لابن حزم (4/ 132 مسئلہ 457)
تنبیہ: نماز جنازہ میں صرف دائیں طرف سلام پھیرنا حدیث سے ثابت ہے۔ (دیکھئے میری کتاب:مختصر صحیح نمازِ نبوی ص95، طبع جدید 2009ء)
   تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 72