عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے قرآن سمجھا ہی نہیں جس نے تین دن سے کم مدت میں قرآن ختم کر ڈالا“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب القراءات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2949]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الصلاة 326 (1394)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 178 (1347) (تحفة الأشراف: 8950)، و مسند احمد (2/146، 189) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1260) ، المشكاة (2201) ، الصحيحة (1513)
بیان کیا مجھ سے محمد بن بشار نے، وہ کہتے ہیں: بیان کیا مجھ سے محمد بن جعفر نے، وہ کہتے ہیں: مجھ سے شعبہ نے اس سند سے اسی جیسی حدیث بیان کی۔ [سنن ترمذي/كتاب القراءات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2949M]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1260) ، المشكاة (2201) ، الصحيحة (1513)