1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے: |
كتاب الأضاحى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
کتاب: قربانی کے احکام و مسائل
11. باب الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الأُضْحِيَةَ سُنَّةٌ
11. باب: قربانی کے سنت ہونے کی دلیل۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں دس سال مقیم رہے اور آپ
(ہر سال) قربانی کرتے رہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن ہے۔
[سنن ترمذي/كتاب الأضاحى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1507]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 7645) (ضعیف) (سند میں ”حجاج بن ارطاة“ مدلس راوی ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (1475 / التحقيق الثاني)
قال الشيخ زبير على زئي: (1507) إسناده ضعيف / انظر الحديث السابق : 1506
● جامع الترمذي | أقام رسول الله بالمدينة عشر سنين يضحي |
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 1507 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1507
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ”حجاج بن ارطاۃ“ مدلس راوی ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1507