علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم لے کر اسے اپنے دائیں ہاتھ میں رکھا، اور سونا لے کر اسے اپنے بائیں ہاتھ میں رکھا، پھر فرمایا: ”یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں“۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ابن مبارک کی حدیث زیادہ قرین صواب ہے سوائے ان کے قول ”افلح“ کے، اس لیے کہ ”ابو افلح“ زیادہ صحیح ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5149]
وضاحت: ۱؎: مولف کا مقصد یہ ہے کہ اس حدیث کی سند میں ”لیث بن سعد“ سے روایت کرنے والے پہلے ”عبداللہ بن مبارک“ کا ہونا بمقابلہ دوسروں کے زیادہ صواب ہے۔ (جیسا کہ اس سند میں ہے) مگر ابن مبارک سے ”ابو افلح“ کے بارے میں وہم ہو گیا ہے، صحیح ”ابوافلح“ ہے۔