الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن نسائي تفصیلات
سوانح حیات:
امام نسائی رحمہ اللہ
كتاب الضحايا
کتاب: قربانی کے احکام و مسائل
11. بَابُ : الشَّرْقَاءِ وَهِيَ مَشْقُوقَةُ الأُذُنِ
11. باب: پھٹے کان والے جانور کی قربانی منع ہے۔
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سامنے سے اور پیچھے سے کان کٹے ہوئے، اور کان چرے ہوئے اور کان پھٹے ہوئے اور کانے جانوروں کی قربانی نہ کی جائے“ ۔ [سنن نسائي/كتاب الضحايا/حدیث: 4380]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 4377 (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (2804) ترمذي (1498) ابن ماجه (3142) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 354
● سنن ابن ماجه أن يضحى بمقابلة أو مدابرة أو شرقاء أو خرقاء أو جدعاء ● سنن النسائى الصغرى نضحي بمقابلة أو مدابرة أو شرقاء أو خرقاء أو جدعاء ● سنن النسائى الصغرى لا يضحى بمقابلة ولا مدابرة ولا شرقاء ولا خرقاء ولا عوراء