الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5117
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب عشرہ ذی الحجہ شروع ہو جائے، تو تم میں سے جو شخص قربانی کرنا چاہے، وہ اپنے بالوں اور جسم کو نہ چھیڑے۔“ سفیان سے پوچھا گیا، بعض راوی اس کو مرفوع بیان نہیں کرتے ہیں، انہوں نے کہا، لیکن میں مرفوع بیان کرتا ہوں۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5117]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے بعض ائمہ سعید بن المسیب،
ربیعہ،
احمد،
اسحاق اور بعض شوافع نے عشرہ ذی الحجہ میں بالوں اور ناخنوں کے کاٹنے کو حرام قرار دیا ہے،
امام شافعی کا مشہور قول یہ ہے کہ یہ نہی تنزیہی ہے،
یعنی ادب و احترام سے تعلق رکھتی ہے،
تاکہ حاجیوں کے ساتھ کچھ نہ کچھ مشابہت پیدا ہو جائے،
امام مالک کا ایک قول ہے،
کہ یہ مکروہ ہے،
حرام نہیں ہے اور دوسرا قول ہے کہ مکروہ بھی نہیں ہے،
حدیث کا ظاہری تقاضا یہی ہے کہ ان کاموں سے اجتناب کرنا چاہیے،
جسم کے کسی حصہ سے بھی بال کسی طرح بھی زائل نہیں کرنا چاہیے اور نہ ناخنوں کو کسی طرح چھیڑنا چاہیے،
امام ابن قدامہ لکھتے ہیں،
مقتضي النهي التحريم وهذا يرد القياس ويبطله نہی کا تقاضا حرمت ہے اور حدیث کے مقابلہ میں قیاس اور رائے باطل ہے۔
(المغنی،
ج 13،
ص 363)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5117