الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن نسائي تفصیلات
سوانح حیات:
امام نسائی رحمہ اللہ
صفة الوضوء
ابواب: وضو کا طریقہ
99. بَابُ : التَّوْقِيتِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ لِلْمُقِيمِ
99. باب: مقیم کے لیے موزوں پر مسح کے بارے میں وقت کی تحدید کا بیان۔
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں، اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات کی تحدید فرمائی ہے ۱؎ یعنی (موزوں پر) مسح کے سلسلے میں۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 128]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الطہارة 24 (276)، سنن ابن ماجہ/فیہ 86 (552)، (تحفة الأشراف: 10126)، مسند احمد مسند احمد 1/96، 100، 113، 117، 120، 133، 134، 146، 149، 6/110، سنن الدارمی/الطہارة 42 (741) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : یہ مدت حدث کے وقت سے معتبر ہو گی نہ کہ موزہ پہننے کے وقت سے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
● سنن النسائى الصغرى للمسافر ثلاثة أيام ولياليهن يوما وليلة للمقيم في المسح ● سنن النسائى الصغرى يمسح المقيم يوما وليلة المسافر ثلاثا ● صحيح مسلم ثلاثة أيام ولياليهن للمسافر يوما وليلة للمقيم ● سنن ابن ماجه نمسح للمقيم يوما وليلة للمسافر ثلاثة أيام ● بلوغ المرام ثلاثة ايام ولياليهن للمسافر، ويوما وليلة للمقيم، يعني في المسح على الخفين ● مسندالحميدي يوم وليلة للمقيم، وثلاثة أيام ولياليهن للمسافر