عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن جب کہ بارش ہو رہی تھی فرمایا: ”اپنے اپنے ٹھکانوں میں نماز پڑھ لو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 938]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5898)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 10 (616)، 41 (668)، الجمعة 14 (901)، صحیح مسلم/المسافرین 3 (699)، سنن ابی داود/الصلاة 214 (1066)، مسند احمد (1/277) (صحیح)» (گزری اور آنے والی حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)