معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو یمن بھیجا تو فرمایا: ”جن امور و مسائل کا تمہیں علم ہو انہیں کے بارے میں فیصلے کرنا، اگر کوئی معاملہ تمہارے اوپر مشتبہ ہو جائے تو ٹھہرنا انتظار کرنا یہاں تک کہ تم اس کی حقیقت معلوم کر لو، یا اس سلسلہ میں میرے پاس لکھو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 55]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفر د بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11339)، (مصباح الزجاجة: 20) (موضوع)» (سند میں محمد بن سعید بن حسان المصلوب وضاع اور متروک الحدیث راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: موضوع
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده موضوع محمد بن سعيد المصلوب:كذاب (ترمذي: 3549) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 376