معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تم کو جنت کے بادشاہوں کے بارے میں نہ بتا دوں“؟ میں نے کہا: جی ہاں، بتائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کمزور و ناتواں شخص دو پرانے کپڑے پہنے ہو جس کو کوئی اہمیت نہ دی جائے، اگر وہ اللہ تعالیٰ کی قسم کھا لے تو وہ اس کی قسم ضرور پوری کرے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4115]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11324، ومصباح الزجاجة: 1457) (ضعیف)» (سند میں سوید بن عبد العزیز ضعیف ہے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1741)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف سويد بن عبدالعزيز: ضعيف ضعفه الجمهور وأخرج أحمد (214/2) بإسناد حسن: ((وأھل الجنة الضعفاء المغلوبون)) وصححه الحاكم علي شرط مسلم (499/2) ووافقه الذهبي انوار الصحيفه، صفحه نمبر 524