عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ ہم پر اور عاد کے بھائی (ہود علیہ السلام) پر رحم فرمائے“۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3852]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5592، ومصباح الزجاجة: 1350) (ضعیف)» (سند میں زید بن الحباب ہیں، جو سفیان سے احادیث کی روایت میں غلطیاں کرتے ہیں، نیز ابو اسحاق مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، نیز ملاحظہ ہو: 4829)
وضاحت: ۱؎: ہود علیہ السلام قوم عاد کی طرف نبی بنا کر بھیجے گئے تھے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف أبو إسحاق ھو الشيباني،وفيه عنعنة سفيان الثوري وللحديث شاهد مرسل ضعيف عند ابن أبي شيبة (220/10) وحديث مسلم (2380/172) يُغني عنه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 514