ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ جو بھی دعا مانگتا ہے وہ اس دعا سے زیادہ بہتر نہیں ہو سکتی: (وہ دعا یہ ہے) «اللهم إني أسألك المعافاة في الدنيا والآخرة» اے اللہ میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عافیت چاہتا ہوں۔“[سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3851]
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف قتادة عنعن وفي السند اختلاف وللحديث شاهد معنوي (بالسند المنقطع) في مجمع الزوائد (10/ 175) وقال: ’’ رواه البزار ورجاله رجال الصحيح‘‘۔قلت: ھو في كشف الأستار (4/ 51۔52 ح 3176) و قال البزار: ’’ و سالم (بن أبي الجعد) لم يسمع من أبي الدرداء ‘‘ فالسند ضعيف لانقطاعه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 514