الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابن ماجہ رحمہ اللہ
كتاب الطهارة وسننها
کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
28. بَابُ : الاِسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ
28. باب: پانی سے استنجاء کرنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی نہ دیکھا کہ آپ پاخانہ سے نکلے ہوں اور پانی نہ لیا ہو ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 354]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 16000، ومصباح الزجاجة: 147) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : اس حدیث معلوم ہوا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ پانی سے استنجاء کرتے تھے، کیونکہ پانی سے بھر پور طہارت حاصل ہوتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف إبراهيم النخعي كان يدلس وعنعن انوار الصحيفه، صفحه نمبر 390
● سنن ابن ماجه خرج من غائط قط إلا مس ماء
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 354 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث354
اردو حاشہ: (1) اس سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ کا گھر میں معمول پانی سے استنجاء کرنے کا تھا کیونکہ اس سے زیادہ اور بہتر صفائی ہوسکتی ہے۔ (2) گھر سے باہر رسول اللہ ﷺ عموما ڈھیلوں سے استنجاء کرتے تھے۔ لیکن بعض اوقات پانی باہر بھی لے جاتے تھے۔ (3) یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک صحیح ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 354