الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



سنن ابن ماجه
كتاب الأشربة
کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل
9. بَابُ : كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ
9. باب: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔
حدیث نمبر: 3388
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى , حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ , أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ هَانِئٍ , عَنْ مَسْرُوقٍ , عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ"، قَالَ بْن مَاجَه: هَذَا حَدِيثُ الْمِصْرِيِّينَ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ اہل مصر کی حدیث ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3388]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9563، ومصباح الزجاجة: 1175) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں ایوب بن ہانی ضعیف راوی ہیں، لیکن اگلی حدیثوں سے تقویت پاکر صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

   سنن ابن ماجهكل مسكر حرام

سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3388 کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3388  
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کامطلب یہ ہے کہ یہ حدیث حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سند سے روایت کرتے والے مصر کے محدثین ہیں۔
دوسرے شہر کے محدثین نے یہ روایت بیان نہیں کی۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3388