الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابن ماجہ رحمہ اللہ
كتاب الأطعمة
کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل
6. بَابُ : الأَكْلِ مُتَّكِئًا
6. باب: ٹیک لگا کر کھانا کھانے کا بیان۔
ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا“ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3262]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأطعمة 13 (5398، 5399)، سنن ابی داود/الأطعمة 17 (3769)، سنن الترمذی/الاطعمة 28 (1830)، (تحفة الأشراف: 11801)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/308، 309)، سنن الدارمی/الأطعمة 31 (2115) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : تکیہ لگا کر کھانا تکبر اور گھمنڈ کی نشانی ہے، اس وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پرہیز کیا، اور بعضوں نے کہا: عجمیوں کی نشانی ہے جو تکلف میں پھنسے ہوئے ہیں، اور آپ عرب میں پیدا ہوئے تھے بے تکلفی کو پسند کرتے تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
● صحيح البخاري لا آكل وأنا متكئ ● صحيح البخاري لا آكل متكئا ● جامع الترمذي لا آكل متكئا ● سنن أبي داود لا آكل متكئا ● سنن ابن ماجه لا آكل متكئا ● بلوغ المرام لا آكل متكئا ● مسندالحميدي لا آكل متكئا