عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی، اور چار تکبیریں کہیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1502]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9828، ومصباح الزجاجة: 534) (ضعیف)» (اس میں خالد بن ایاس ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف جدًا خالد بن إياس: متروك انوار الصحيفه، صفحه نمبر 432
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1502
اردو حاشہ: فائدہ: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ لیکن اس میں بیان کردہ مسئلہ درست ہے کیونکہ دوسری صحیح احادیث سے اس کی تایئد ہوتی ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس مسئلے کی دلیل کے طور پر حضرات نجاشی رحمۃ اللہ علیہ (شاہ حبشہ) کی غائبانہ نماز جنازہ کاواقعہ ذکرفرمایا ہے۔ اس موقع پر نبی کریم ﷺ نے نماز جنازہ میں چار تکبیریں کہی تھیں۔ دیکھئے:(صحیح البخاري، الجنائز، باب التکبیر علی الجنازة أربعاً، حدیث: 1333) سنن ابن ماجہ کی حدیث 1504 سے بھی اس کی تایئد ہوتی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1502