انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کی نماز اپنے گھر میں ایک نماز کے برابر ہے، محلہ کی مسجد میں پچیس نماز کے برابر ہے، اور جامع مسجد میں پانچ سو نماز کے برابر ہے، مسجد الاقصیٰ میں پچاس ہزار نماز کے برابر ہے، مسجد نبوی میں پچاس ہزار نماز کے برابر ہے، اور خانہ کعبہ میں ایک لاکھ نماز کے برابر ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1413]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 834، ومصباح الزجاجة: 498) (ضعیف)» (اس سند میں ''ابوالخطاب'' مجہول الحال ہیں، اور رزیق کے بارے میں کلام ہے، ابن الجوزی نے اسے «علل متناھیہ» میں داخل کیا ہے (2؍86) ذھبی نے میزان الاعتدال (4؍520) میں اسے، منکر جداً یہ بہت منکر ہے کہا ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف أبو الخطاب: مجهول (تقريب: 8079) وقال الذهبي في حديثه: ’’ ھذا منكر جدًا ‘‘ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 427
صلاة الرجل في بيته بصلاة صلاته في مسجد القبائل بخمس وعشرين صلاة صلاته في المسجد الذي يجمع فيه بخمسمائة صلاة صلاته في المسجد الأقصى بخمسين ألف صلاة صلاته في مسجدي بخمسين ألف صلاة صلاة في المسجد الحرام بمائة ألف صلاة