عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب اور عشاء کی نماز کو سفر میں جمع کرتے تھے، نہ تو آپ کو کسی چیز کی عجلت ہوتی، نہ کوئی دشمن آپ کا پیچھا کئے ہوئے ہوتا، اور نہ آپ کو کسی چیز کا خوف ہی ہوتا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1069]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5550، 5907، 6411)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/217) (ضعیف)» (اس کی سند میں ابراہیم بن اسماعیل ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع الأنصاري: ضعيف (تقريب: 148) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 415