سیّدنا عبدالرحمن بن ابی بکر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تھا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہاکو اپنے ساتھ سواری پر لے جائیں اور تنعیم سے انہیں عمرہ کرا لائیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 26 كتاب العمرة: 6 باب عمرة التنعيم»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا عبدالرحمن بن ابی بکر الصدیق رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو محمد تھی۔ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے سگے بھائی تھے۔ جاہلیت میں ان کا نام عبدالکعبہ تھا۔پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل دیا تھا۔ سیّدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ صلح حدیبیہ کے سال اسلام قبول کیا۔ آٹھ احادیث کے راوی ہیں جن میں سے تین متفق علیہ ہیں۔ ۵۸ہجری کو وفات پائی۔