555 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ نَعَى النَّجَاشِيَّ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، خَرَجَ إِلَى الْمُصَلَّى فَصَفَّ بِهِمْ وَكَبَّرَ أَرْبَعًا
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نجاشی کی وفات کی اسی دن خبر دے دی تھی جس دن اس کا انتقال ہوا تھا آپ نماز پڑھنے کی جگہ تشریف لے گئے پھر صف بندی کر کے چار تکبیریں کہیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجنائز/حدیث: 555]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 4 باب الرجل ينعى إلى أهل الميت بنفسه»