سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت لیتے وقت ہم سے یہ عہد بھی لیا تھا کہ ہم (میت پر) نوحہ نہیں کریں گی لیکن اس اقرار کو پانچ عورتوں کے سوا اور کسی نے پورا نہیں کیا یہ عورتیں ام سلیم،ام علاء ابو سبرہ کی صاحبزادی جو معاذ کے گھر میں تھیں اور اس کے علاوہ دو عورتیں یا (یہ کہا کہ) ابو سبرہ کی صاحبزادی معاذ کی بیوی اور ایک دوسری خاتون۔ (رضی اللہ عنہ)[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجنائز/حدیث: 541]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 46 باب ما ينهى عن النوح والبكاء والزجر عن ذلك»