سیّدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دو رکعات میں سورہ فاتحہ اور ہر رکعت میں ایک سورت پڑھتے تھے ان میں لمبی قرات کرتے تھے لیکن آخری دو رکعات ہلکی پڑھاتے کبھی کبھی کوئی آیت ہم کو بھی سنا دیا کرتے تھے عصر میں آپ سورہ فاتحہ اور دیگر سورتیں پڑھتے تھے اس کی بھی پہلی دو رکعات لمبی پڑھتے اسی طرح صبح کی نماز کی پہلی رکعت لمبی کرتے اور دوسری ہلکی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 260]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 19 كتاب الأذان: 96 باب القراءة في الظهر»