سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ رات میں انہیں غسل کی ضرورت ہو جایا کرتی ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ وضو کر لیا کرو اور اپنی شرمگاہ دھو کر سو جاؤ۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحيض/حدیث: 178]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 5 كتاب الغسل: 27 باب الجنب يتوضأ ثم ينام»