سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہماروایت کرتے ہیں کہ سیّدناعمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ہم میں سے کوئی جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے؟ فرمایا: ”ہاں، وضو کر کے جنابت کی حالت میں بھی سو سکتے ہو۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحيض/حدیث: 177]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 5 كتاب الغسل: 26 باب نوم الجنب»