سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تمام ازواج مطہرات کے پاس ایک ہی رات میں تشریف لئے گئے اس وقت آپ کی نو بیویاں تھیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحيض/حدیث: 179]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 5 كتاب الغسل: 34 باب الجنب يخرج ويمشي في السوق وغيره»