842. باب دعاء النبيّ صلی اللہ علیہ وسلم لغفار وأسلم
842. باب: غفار اور اسلم قبیلہ کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا ذکر
حدیث نمبر: 1635
1635 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَسْلَمُ، سَالَمَهَا اللهُ وَغِفَارُ، غَفَرَ اللهُ لَهَا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قبیلہ اسلم کو اللہ تعالیٰ نے سلامت رکھا اور قبیلہ غفار کی اللہ تعالیٰ نے مغفرت فرما دی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1635]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 61 كتاب المناقب: 6 باب ذكر أسلم وغفار ومزينة وجُهَيْنَةَ وأشجع»