حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا تو وہ میری خدمت کرتے تھے حالانکہ عمر میں وہ مجھ سے بڑے تھے، جریر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے ہر وقت انصار کو ایک ایسا کام (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت) کرتے دیکھا جب ان میں سے کوئی مجھے ملتا ہے تو میں اس کی تعظیم و اکرام کرتا ہوں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1634]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد: 71 باب فضل الخدمة في الغزو»